دینی مدارس دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے :مولانا محمد قاسم

دینی مدارس دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے :مولانا محمد قاسم

  

رستم(نمائندہ پاکستان) جمعیت علماءاسلام (ف) ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ دینی مدارس دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، دینی مدارس کے خلاف عالمی سطح پر سازش جاری ہے ، مغربی قوتوں کا مشن ہے کہ دینی مدارس کو بدنام کریں لیکن دینی مدارس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،موجودہ حالات میں نوجوان نسل پر مختلف طریقوں سے حملہ کیا جا رہا ہے ،یہودی لابی کا ایک مقصد ہے کہ نوجوان نسل میں بے حیائی عام کرے یہ اندرونی سازش نہیں بلکہ بین الاقوامی سازش ہے، موجودہ حکومت دینی مدارس کی بجائے اپنا تعلیمی نظام درست کرے ،امیر جماعت اسلامی مولانا فضل الرحمان وہ پالیسیاں تیار کرتاہے جو دین اسلام اور معشیت کے لئے بہتر ثابت ہوتی ہے ، جے یو آئی کی رکنیت سازی میں دگنا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی سرکار کی حکومت سے نالا ں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجرہ حاجی گل زادہ گل بہار رستم میں جمعیت طلباءاسلام کنونشن سے خطاب کے دوران اس موقع پر جے یو آئی ضلع مردان کے سکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین ، تحصیل مردان کے سکرٹری اطلاعات مولانا محمد عاطف خاکسار، مولانا عبد الباسط اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مولانا محمد قاسم نے کہا کہ جے یو آئی کی رکنیت سازی مکمل ہو گئی ہے اور تنظیم سازی کے مراحل شروع ہو گئے ہیں یونین کونسل ، تحصیل اور اضلاع کے تنظیم سازی بھی مکمل ہو گئی ہے جبکہ مرکزی و صوبائی انتخابات رمضان کے بعد کئے جائینگے اس بار انٹرا پارٹی الیکشن میں دگنی رکنیت سازی ہو گئی ہے جس کی وجہ موجودہ حکومت کا عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنچانا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -