آمدِ رمضان؛ قوالوں اور نعت خوانوں کا البم پر کام شروع
لاہور(فلم رپورٹر) ماہ رمضان سے قبل قوال اور نعت خوانوں نے اپنے خصوصی البمزریکارڈ کرنے کے بعد ویڈیو پر کام شروع کردیا۔نامورگلوکار بھی ماہ رمضان سے قبل میدان میں اترنے کے لئے تیاری پکڑنے لگے ہیں، کسی نے حمدیہ کلام ریکارڈ کیا ہے تو کسی نے نعتیہ کلام اور کچھ نے رمضان المبارک کی فضیلت پر مبنی کلام کی ویڈیو مکمل کرلی ہیں۔ ماضی کی طرح اس بار بھی بہت سے نامور قوال اور نعت خوانوں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی البم اور کلام ریکارڈ کیے ہی۔اس سلسلہ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، ملتان ، رحیم یارخان، حیدرآباد ، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے فنکارجہاں ریکارڈنگ میں مصروفہیں۔
وہیں ویڈیو بنانے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔دوسری جانب گلوکاروں نے بھی ماہ رمضان کی مناسبت سے خصوصی کا کلام ریکارڈ کئے ہیں۔ کسی نے حمدیہ کلام گایا ہے تو کسی نے نعتیہ کلام جب کہ بہت سے گلوکاروں نے ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرنے والے کلام بھی ریکارڈ کئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک بسنے والے شوقیہ گلوکاروں نے بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے تازہ کلام ریکارڈ کئے ہیں اور وہ ان کو ریلیز کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیں گے۔