مردان ڈویژن کی ہر تحصیل میں سستے بازار لگائے جائیں گے ،مطہر زیب خان کمشنر

مردان ڈویژن کی ہر تحصیل میں سستے بازار لگائے جائیں گے ،مطہر زیب خان کمشنر

  

مردان ( بیورورپورٹ ) کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ڈویژن کے تمام 8تحصیلوں میں سستے بازار لگائے جائیں گے جہاں آٹے او رچینی سمیت تمام اشیائے ضروریہ ارزارں پر دستیاب ہوں گے تاجر برداری بابرکت مہینے میںکم منافع رکھ کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں وہ ڈویژنل پرائس ر یویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ڈی سی مردان محمد عابد وزیر ،ڈی سی صوابی سلمان خان لودھی ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ایس پی اپریشن مشتاق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ ذیشان محسود اور فوڈکنٹرولرکے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران کے صدراحسان اللہ باچا ،مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہرشاہ ، ہول سیل ڈیلرز اور آٹا ملز مالکان نے بھی شرکت کی اجلاس میں ڈویژن بھر میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب خان نے کہاکہ رمضان برکتوں کامہینہ ہے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں تاجر برادری اس میں اپنا حصہ ڈالیں اور اس مہینے کم منافع کماکر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیں انہوںنے کہاکہ ڈویژن بھر کے تمام آٹھ تحصیلوں میں سستے بازار لگائے جائیں گے جہاں شہریوں کو کم قیمتوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم ہوں گے جس کے ٹال فری نمبر ہوں گے اور کنٹرول رومز میں قیمتوں کے حوالے سے شہریوں کے شکایات درج ہوں گے اور اس پر فوری طورپر ایکشن لیاجائے گا کمشنر مردان ڈویژن نے کہاکہ ڈویژن بھر میں بغیر ہڈی گوشت پر پاپندی لگادی گئی ہے تاکہ اس آڑ میں قصائی شہریوں سے زائد قیمتیں وصول نہ کریں انہوںنے کہاکہ پرائس ریویو کمیٹی کی قیمتوں پر مکمل عمل درآمد ہوگا اور زیادہ قیمتیںوصول کرنے ،ذخیراندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا اس موقع پر تاجرنمائندوں نے کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سستے بازاروں میں چینی اور آٹے سمیت دیگر اشیائے خورونوش وافر مقدار اور مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ سے بھرپورتعاون کریں گے اور سستے بازاروں کے علاوہ فلورملز میں بھی خصوصی پوائنٹس لگاکرسستے داموں پر آٹا فروخت کریں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -