صوابی انٹر چینج کے مقام پر نئے راﺅنڈ بوٹ اور سروس روڈ کا افتتاح

صوابی انٹر چینج کے مقام پر نئے راﺅنڈ بوٹ اور سروس روڈ کا افتتاح

صوابی ( بیورورپورٹ)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے صوابی انٹر چینج کے مقام پر نئے راونڈ بوٹ اور سروس روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر افتتاحی تقریب سے عبدالکریم خان ایم پی اے نے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر پر آٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئے گی جب کہ اس کی تعمیر کو چھ ماہ کے دوران مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک معیاری روڈ ہو گا اور اس کی توسیع سے ٹریفک رواں دواں رہے گا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف صوابی اور پاک چائنہ راہداری منصوبے کے تحت کرنل شیر انٹر چینج کے قریب اکنامک زون کے قیام سے موٹر وے کے سروس روڈ کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں کو قریب سے قریب لانے کے لئے بائی پاس روڈ بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مین روڈز اور رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی رش کم ہو تا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شاہراﺅں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اسی طرح صوابی جہانگیرہ اور مردان صوابی روڈ کو بھی دو رویہ تعمیر کیا جائیگا اور اس کے لئے صوبائی حکومت نے فنڈز مختص کر دی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قائم پی ٹی آئی کی حکومت اپنی معیاد پوری کرئے گی صدارتی نظام اور آٹھارویں تر میم کے خاتمے کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہے ملک میں پارلیمانی نظام قائم و دائم اور آٹھارویں تر میم بحال رہے گا #

مزید : پشاورصفحہ آخر