اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،صائمہ نور

اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،صائمہ نور
اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،صائمہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر )سینئر اداکارہ و ماڈل صائمہ نور نے کہا ہے کہ اچھے موضوعات اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ اس بنا پر ہورہا ہے کہ ہم ہر شے میں کیڑے نکالنا شروع کردیتے ہیں ، ہر چیز میں ہمیں برائی نظر آتی ہے۔گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے۔
،ایک سوال کے جواب میں صائمہ نورنے کہا کہ سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے۔

مزید :

کلچر -