بھارتی فلموں پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،حسن ملک

بھارتی فلموں پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،حسن ملک
 بھارتی فلموں پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،حسن ملک

  


لاہور( فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل حسن ملک نے کہا ہے کہ فلم ، ٹی وی اور سٹیج نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کےلئے موثر پلیٹ فارم ہے اور حکومت کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کہتا ہوں کہ اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی ثقافت کی نقل کر کے کبھی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور والدین کو اس تناظر میں اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہو گی ۔فلم ، ٹی وی اور سٹیج ایسا موثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ باقی نہیں۔

بچے گا ۔حسن ملک نے کہا کہ میں کسی طور پر بھی بھارتی ثقافت کے حق میں نہیں اوربھارتی فلموں اور ڈراموں کا مواد دکھانے پر پابندی کے فیصلے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو جس طرح درست سمت دکھانے کی ضرورت ہے اس پر کام نہیں کیا جارہا اور ایسا نہ ہو کہ کہیںدیر ہو جائے ۔

مزید : کلچر