بغیر اتفاق رائے سلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں، ملیحہ لودھی

بغیر اتفاق رائے سلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں، ملیحہ لودھی

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بغیرسلامتی کونسل اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں، سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار زیادہ موزوں ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر جاری مذاکرات میں کہا کہ چند ممالک کی خواہش مذاکراتی عمل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد سلامتی کونسل کو مزید جمہوری اورموثر بنانا ہونا چاہیئے۔

ملیحہ لودھی

مزید : پشاورصفحہ آخر