چوروں اور کرپٹ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی :علی محمد خان

چوروں اور کرپٹ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی :علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بینچوں سے حکومت کی طرف سے کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کیلئے پیش کئے گئے بل کے خلاف آواز اٹھی پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت کے بل کواسلامی نظریاتی کونسل بھجوایاگیا اور میرا موقف درست ثابت ہوا اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلہ کے مطابق شادی کیلئے عمر نہیں بلوغت شرط ہے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی موجودگی میں اب شعائر اسلام کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی امسال ملک میں ایک ہی روز عید منایا جائےگا اس ضمن میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور میںملک کے ہر مکتبہ فکر کے علماءکے ساتھ رابطے میں ہیں رویت ہلال کمیٹی اگر پشاور میں اجلاس کے ا نعقاد کا اہتمام کرتی تو بہتر ہوتا پختون قوم پاکستان کا وہ واحد قوم ہے جس میں کوئی غیر مسلم نہیں پختون روزہ کے سلسلے میں ذرہ زیادہ محتاط ہے لہٰذا رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہونا چاہئے اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اپنی منشور سے انحراف نہ کرتی تو شائد آج پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی اگر پی ٹی آئی نے اپنی منشور سے انحراف کیا تو عوام پی ٹی آئی کو بھی کک آﺅٹ کر ے گی کرپشن سے پاک پاکستان اور مدینہ کی ریاست کی طرز پر سیاست کا قیام عمران خان کا خواب ہے چوروں اور کرپٹ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں بھرتی جائے گی وہ شیرگڑھ کے مقام پر سعد پلازہ اور گرڈ اسٹیشن جلالہ پڑاﺅ کے مقام پر جھانگیر آباد اور ہری چند مدے بابا فیڈر کے افتتاح کے مقام پر تقاریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے سعد پلازہ شیرگڑھ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہو ئے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ دیا اور گرڈ اسٹیشن میں بٹن دبا کر دونوں فیڈروں کا باضابطہ افتتاح کیا شیرگڑھ میں سعد پلازہ کے افتتاحی تقریب سے پلازہ کے مالک شیرمحمد،سلطان لالا اور ممتاز عالم دین پروفیسر محمد آیاز نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر ضلع مردان کے ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ ،صادق حسین، فضل معبود علی محمد خان کے پرسنل سیکرٹری ضیاءاللہ خان اور پی ٹی آئی کے مقامی قائدین بڑی تعداد میں موجود تھے جب کہ فیڈرز کے افتتاح کے موقع پر ایس ای واپڈا شارس خان اور واپڈا کنسٹرکشن کے ایکسین ،ایس ڈی او کنسٹرکشن ،سپرنٹنڈنٹ کنسٹرکشن اور واپڈا کے دیگر اعلیٰ افسران و اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے علی محمد خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو اور مسلم لیگ (ن)اپنی منشور سے منحرف ہونے کی سزا بھگت رہی ہیں ملک میں چند سیاسی جماعتوں کے علاوہ ہر پارٹی کی منشور عوام کی خدمت سے عبارت ہے مگر منشور پر عمل درآمد کا پتہ اختیار ملنے کے بعد چلتا ہے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور ایم ایم اے کو عوام نے باری باری موقع دیا اور یہ تمام جماعتیں اپنی دور حکومت میں اپنی منشور پر عمل درآمد نہ کر سکی پس عوام نے اس بار ان تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا اگر خدا نخواستہ پی ٹی آئی بھی اپنی منشور پر عمل درآمد میں ناکام رہی تو عوام اگلی بار پی ٹی آئی کو بھی مسترد کرے گی پی ٹی آئی اپنی منشور پر من وعن عمل درآمد کر ے گی اور آنے والے انتخابات کے نتیجے میں سندھ سمیت ملک بھر میں ایک بار پھر پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی وزیر اعظم عمران خان عمل کا قائل بندہ ہیں وہ پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریا ست بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں کرپشن کے خلاف جنگ جاری رہے گی کرپٹ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں ہوگی لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کو چوروں اور لٹیروں سے واپس کرکے قومی خزانہ میں جمع کرکے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کاحق ہے کسی پر کوئی احسان نہیں جس کسی کی حکومت ہوں ترقیاتی کام کرانا ان کے فرائض میں شامل ہے ہم نے ترقیاتی عمل میں خرد برد کے خاتمے کا وعدہ کیا ہے جو پورا کرکے دکھائیں گے انہوں نے شیرگڑھ کے مقام پر جدید طرز کے پلازہ تعمیر کرنے پر پلازہ کے مالک شیرمحمدکو مبارک باد دی اور اس قسم کی سرمایہ کاری کو ملک کی ترقی کا ذریعہ قرار دے دیا فیڈر کے افتتاح کے مقام پر انہوں نے کہا کہ بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی عوام کے ریاست پر حق ہے جھانگیر آباد اور ہری چند مدے بابا فیڈر کی تعمیر سے پورے علاقے میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا سرسبز اور روشن پاکستان بنانے کے منصوبوں پر ہماری حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے قوم جلد نتائج سے مستفید ہوگی۔