سدرہ اقبال کی خصوصی ٹرانسمیشن باران رحمت کی تیاریاں مکمل

سدرہ اقبال کی خصوصی ٹرانسمیشن باران رحمت کی تیاریاں مکمل
سدرہ اقبال کی خصوصی ٹرانسمیشن باران رحمت کی تیاریاں مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)کثیرالجہت اور باصلاحیت اینکر، سماجی کارکن، اور عوامی اسپیکر سدرہ اقبال نے اس رمضان المبارک خصوصی ٹرانسمیشن "باران رحمت"کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی، متوقع ہے کہ یہ ٹرانسمیشن پورے ماہ رمضان المبارک روزانہ دوپہر ایک بجے سے چار بجے پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سدرہ اقبال کا کہنا تھا کہ میرا ارادہ ہے کہ "باران رحمت "کے نام سے رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض انجام دوں، اس سلسلے میں میں اور میری پوری ٹیم ایک پوری سوچ کے ساتھ اسے ڈیزائن کرنے میں لگے ہوئے ہیں، سدرہ کا کہنا تھا کہ اس شو میں( سوشیو ریلیجیئس)مذہبی معلومات کےساتھ سماجی مسائل پر بھی سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -