باصلاحیت نوجوان مستقبل میں سپرسٹار بن کرسامنے آئیں گے،رزمہ نوال

باصلاحیت نوجوان مستقبل میں سپرسٹار بن کرسامنے آئیں گے،رزمہ نوال
 باصلاحیت نوجوان مستقبل میں سپرسٹار بن کرسامنے آئیں گے،رزمہ نوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ وماڈل رزمہ نوال نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاربہت کچھ کرسکتے ہیں۔رزمہ نوال نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کو اگربہترانداز سے ٹی وی، فلم اورکمرشلز میں متعارفکروایا جائے تویہی مستقبل میں سپرسٹاربن کرسامنے آئیں گے۔ مگرہمارے ہاں ایسا نہیں کیا جاتا۔ بہت سا ٹیلنٹ صرف چانس نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیک کاروں کو کچھ نئے انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انھیں اپنے ساتھ ساتھ نوجوانوں کوبھی تیارکرنا ہوگا۔ پروڈیوسرز ایسے نوجوانوںکو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے جوواقعی ہی اس پروفیشن کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔رزمہ نوال نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جس طرح پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں نے پڑوسی ملک میں کام کرتے ہوئے اپنانام اورمقام بنایا ، اسی طرح ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکار بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
، لیکن اس کے لئے سب سے زیادہ ضروری بات عملی طورپرکام کرنے کی ہے اوراس کے ساتھ نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ کام کروانے کی ہے۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے، اس وقت تک ترقی اورآگے بڑھنے کی بات کرنا درست نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -