پی ٹی وی کی عید الفطر کےلئے شوز کی تیاریاں شروع
لاہور ( فلم رپورٹر)پی ٹی وی نے عید الفطر کے لئے اپنے مختلف شوز کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی پی ٹی وی نے سپیشل بچوں کے لئے خصوصی شو کا اہتمام کیا ہے جس کی ریکارڈنگ 2مئی کو پی ٹی وی لاہور سنٹر میں کی جائے گی ۔شو کی میزبانی ڈاکٹر خالد جمیل کریں گے جبکہ پروڈیوسر آغا قیصر ہوں گے جو اس سے قبل بھی سپیشل بچوں کے شو کرنے کے ساتھ کوئز شو ”بزم طارق عزیز “ کے بھی پروڈیوسر ہیں ۔