رمضان سے پہلے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان سے پہلے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک سے پہلے ہی اشیا خردونوش کے دام بڑھنے لگے۔ کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچی ہیں۔کراچی کے بازاروں میں پھلوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے۔ کیلے کے سرکاری نرخ درجہ اول 85 روپے درجن ، درجہ دوئم 63 روپے ہیں لیکن مارکیٹ میں تو درجہ اول 120 اور درجہ دوئم 85 روپے بک رہا ہے۔ درجہ اول کا خربوزہ70 روپے کلو تھا مگر اب 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ چیکو 100 روپے ، فالسہ 400 روپے ، سیب 200 روپے ، تربوز 50 روپے کلو بک رہا ہے۔سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیاز 60 روپے ، ٹماٹر 60 روپے ، آلو 30 روپے ، پھول گوبھی 75 روپے ، تورائی 65 ، اروی 150 روپے ، لیموں 400 روپے فی کلو میں بک رہا ہے۔شہری کہتے ہیں کہ حکومت منافع خوروں کے خلاف کریک ڈان کرے تاکہ رمضان میں انہیں ریلف مل سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -