کراچی : شوہر نے بیوی کو زخمی کرکے گولی مار کر خود کشی کرلی

کراچی : شوہر نے بیوی کو زخمی کرکے گولی مار کر خود کشی کرلی

  

کراچی (کرائم رپورٹر) گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور پھر خود کشی کرلی، دوسرے واقعے میں شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کے بعد چارپائی سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور پھر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت لطیف اور زخمی ناہید کے ناموں سے کر لی گئی۔واقعہ سچل کے علاقے رضا سٹی میں پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد اور متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اورعینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں شکر گڑھ میں مبینہ طور پر شوہر نے گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کے بعد چارپائی سے باندھ کر زندہ جلا دیامقتولہ کے والد لیاقت علی نے الزام عائد کیا کہ بیٹی کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے چارپائی پر باندھ کر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -