ناصر حسین شاہ کا ڈاکٹر اجمل خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ناصر حسین شاہ کا ڈاکٹر اجمل خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر برائے آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کا انتقال درس و تدریس کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، تدریس و ادب میں مرحوم کی چالیس سالہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو ادب ایک درخشاں ستارے سے محروم ہوگیا۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینئر وزیر نے سوگوارخاندان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر