رضا باقر گورنر سٹیٹ بینک،احمد مجتبیٰ میمن چیئرمین ایف بی آر تعینات
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک تعینات کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پاکستان نے ڈاکٹر رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر سٹیٹ بینک تعینات کر دیا ہے اور ان کی مدت ملازمت اس وقت شروع ہوگی جس تاریخ کو وہ عہدہ سنبھالیں گے۔ہارورڈ اور بیکر لے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000 سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینئر ریزیڈنٹ ریپریسنڈیٹیٹو مصر خدمات انجام دے رہے تھے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیا اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویڑن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔جبکہ وفاقی حکومت نے احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔مجتبیٰ میمن کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے اور وہ ابھی بطور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویڑن خدمات انجام دے رہے تھے۔
رضا باقر