تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی یہ ایک جھلک دکھائی ہے،ابھی اور تبدیلی آنی ہے ،نفیسہ شاہ

تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی یہ ایک جھلک دکھائی ہے،ابھی اور تبدیلی آنی ہے ...
تبدیلی سرکار نے مہنگائی کی یہ ایک جھلک دکھائی ہے،ابھی اور تبدیلی آنی ہے ،نفیسہ شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار سے ابھی تک حالات نہیں سنبھالے جا رہے ہیں ،مہنگائی کی یہ ایک جھلک تبدیلی سرکار نے دکھائی ابھی اور تبدیلی آنی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے آدھے وزیر نیب زدہ ہیں ،این آر او علیمہ باجی نے مانگااوران کو مل گیا،نفیسہ شاہ نے کہا کہ تبدیلی سرکار سے ابھی تک حالات نہیں سنبھالے جا رہے ہیں ،مہنگائی کی یہ ایک جھلک تبدیلی سرکار نے دکھائی ابھی اور تبدیلی آنی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ڈالر دن بدن مہنگاہوتا جا رہاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -