عمران خان پر ایران میں دیئے گئے بیان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے ،ایاز صادق

عمران خان پر ایران میں دیئے گئے بیان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے ،ایاز صادق
عمران خان پر ایران میں دیئے گئے بیان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے ،ایاز صادق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایران میں جوبیان دیاکیا وہ پاکستان کےخلاف چارج شیٹ نہیں؟اگرمتعلقہ حلقوں نے عمران خان کے بیان پراعتراض نہیں کیاتوہوسکتا ان کے کہنے پربیان دیا گیاہو،انہوں نے کہا کہ اس بیان اورامریکی اخبار کوانٹرویوپرآرٹیکل سکس لگناچاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماایازصادق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں صرف نوازشریف کابیانیہ چلتا ہے ،اللہ نوازشریف کو صحت دے،ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف پاکستان واپس آئیں گے،پیپلزپارٹی کواعتراض ہو گاتوشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی برقراررکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے حکومت کوشہیدہونے کاموقع دیں،عبدالحفیظ شیخ شوکت عزیز کی طرح ایک سوٹ کیس میں آئے اورواپس چلے جائیں گے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہایل آر او کے حوالے سے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان سے توکوئی بات ہی نہیں کر رہا،نیازی صاحب کوکون کہہ رہا کہ ہم سے ڈیل کریں،ان سے توکسی نے ڈیل کانہیں کہا،سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیازی صاحب کھل کربتائیں کہ کس سے ڈیل مانگی جا رہی ہے، جن کوخان صاحب ڈیل کاسناناچاہتے ہیں ان کوبندکمرے میں بھی کہہ سکتے ہیں،ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ان کےلئے یوٹرن تواب معمولی چیز ہو چکی ہے، عمران خان کے ساتھ کچھ لمحات اچھے گزرے، عمران خان کومجھ سے شکست کھانے پرغصہ ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد