پٹرول مہنگاہونے سے مہنگائی کاسونامی سب کچھ بہالے جائے گا،سراج الحق

پٹرول مہنگاہونے سے مہنگائی کاسونامی سب کچھ بہالے جائے گا،سراج الحق
پٹرول مہنگاہونے سے مہنگائی کاسونامی سب کچھ بہالے جائے گا،سراج الحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، پٹرول مہنگاہونے سے مہنگائی کاسونامی سب کچھ بہالے جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، پٹرول مہنگاہونے سے مہنگائی کاسونامی سب کچھ بہالے جائے گا،پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے ہرچیزمہنگی ہوجائےگی،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں،ایسا نہ ہوکہ مہنگائی کے ستائے لوگ رمضان میں ہی سڑکوں پرآجائیں۔

انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کوریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں،تیل کی قیمت بڑھنے سے حج اورعمرہ کے کرایوں میں3ہزارکا اضافہ ہوگیاہے،انہوں نے کہاکہ مدینہ کی طرزپراسلامی ریاست بنانے کے دعویدارمدینہ جانامشکل بنارہے ہیں،حج اورعمرہ کرایوں میں بھی فوری کمی کی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -