عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی،مصطفی نواز کھوکھر

عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی،مصطفی نواز ...
عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی،مصطفی نواز کھوکھر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی،مسئلہ معاشی ٹیم نہیں عمران خان کی غیرحقیقی پالیسیاں ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے مصطفی نواز کھوکھر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرباقررضا کومقررکرکے حکومت نے معیشت پربراہ راست آئی ایم ایف کوبٹھادیا ہے،گورنرسٹیٹ بینک کے تقررکے معاملے میں حکومت نے غیرذمے دارانہ فیصلہ کیا ہے،ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کیاپاکستان میں معاشی ماہرکم تھے کہ سٹیٹ بینک کاگورنربھی آئی ایم ایف سے لیاگیا ہے،اب قرضے کیلئے آئی ایم ایف سے حکومت پاکستان کی طرف سے بھی آئی ایم ایف ہی مذاکرات کرےگا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیرخزانہ کے بعدگورنرسٹیٹ بینک اورچیئرمن ایف بی آرکوبدلناپالیسی کی ناکامی کااعتراف ہے،انہوں نے کہا کہ قرضے سے خودکشی کوترجیح دینے کی بات کرنے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،حکومت کی معاشی ٹیم نہیں،عمران خان خودناکام ہو چکے ہیں،عمران خان نے اپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی،ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ معاشی ٹیم نہیں عمران خان کی غیرحقیقی پالیسیاں ہیں،عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -