بھارتی انجینئر، چینی نوجوان کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی

بھارتی انجینئر، چینی نوجوان کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی
بھارتی انجینئر، چینی نوجوان کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی

  

سیالکوٹ، فیصل آباد ( آن لائن)اسلا م قبول کرکے مسلمان ہونے والے چینی نوجوان شہری نے سیالکوٹ میں 23سالہ لڑکی سے نکاح کرلیا اور دلہن کے کر اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

کوٹلی بہرام میں فہمیدہ کے گھر اسلام آباد میں سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالے آفیسرکلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہونے والے چینی شہری حمزہ کا فہمیدہ کی بیٹی 23سالہ حمیرا کے ساتھ قاری محمد عرفان نے نکاح پڑھایا۔ دولہا حمزہ کا کہنا تھا کہ کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوکر خوش ہوں اور دین اسلام ہی دنیا کا سب سے بڑا دین ہے جس میں خدمت انسانیت کا درس دیا گیا ہے۔

ادھر اترپردیش کے سوفٹ ویئر انجینئر عمران نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد فیصل آباد آکر قراة العین عرف عینی سے شادی کرلی۔ آن لائن کے مطابق عمران شادی کیلئے اپنے ماموں شوکت احمد اور ممانی کے ہمراہ جب بھارت سے واہگہ بارڈر پہنچے تو بھارت کی حکومت نے اعتراض لگا کر عمران علی کے ماموں شوکت احمد اور اس کی ممانی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جس پر وہ مایوس ہو کر اتر پردیش چلے گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -فیصل آباد -