گجر پورہ: نامعلوم چور حافظ طاہر اشرفی کی گاڑی کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان لے اڑے

گجر پورہ: نامعلوم چور حافظ طاہر اشرفی کی گاڑی کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان لے ...

لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ گجر پورہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے متحدہ علماءبورڈ پنجاب اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کی گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے ۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ون فائیو پر کال کے 4گھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور وزیراعظم کے پروٹوکول میں مصروفیت کا کہہ کر چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کی گاڑی گجر پورہ کے علاقہ میں گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم چور گاڑی کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان لے اڑے،صبح اہل خانہ نے اٹھ کر دیکھا تو انہوں نے 7بجے پولیس کو اطلاع دی ،جس کے چار گھنٹے بعد چند اہلکار موقع پر پہنچے اور یہ کہہ کر روانہ ہوگئے کہ ابھی پولیس وزیراعظم کے پروٹوکول میں مصروف ہے ،جس کے ایک گھنٹہ بعد دن بارہ بجے دوبارہ پولیس آئی اور وقوعہ کی تفصیل نوٹ کر کے چلی گئی۔ تھانہ گجر پورہ پولیس سے رابطہ کیا گیاتو ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ رات کے وقت جس کی اطلاع صبح دی گئی،کال کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی، واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور