آئی ایم ایف کی کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کردی

آئی ایم ایف کی کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت ...
آئی ایم ایف کی کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کردی

  


اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کردی،حکومت کی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش جاری ہے،حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے 300 ارب کا اضافی ریونیوآئے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف میں بیل آﺅٹ پیکج کیلئے مذاکرات جاری ہیں،جس کے تحت پاکستان کو 8سے 9 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے ،تاہم آئی ایم ایف نے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کردی جس پر حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،حکومت کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے 300 ارب کا اضافی ریونیو آئے گا،مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف5400 ارب روپے تک کرنے اورجی ایس ٹی شرح 17 فیصد سے بڑھاکر 18 فیصد کرنے کی تجویزدی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد