تجربہ کیلئے طلبہ کو کیمیکل زدہ پاپڑ کھلا کر خون نکالنے کا واقعہ، ہیڈماسٹر اور ٹیچر ذمہ دار قرار

تجربہ کیلئے طلبہ کو کیمیکل زدہ پاپڑ کھلا کر خون نکالنے کا واقعہ، ہیڈماسٹر ...
تجربہ کیلئے طلبہ کو کیمیکل زدہ پاپڑ کھلا کر خون نکالنے کا واقعہ، ہیڈماسٹر اور ٹیچر ذمہ دار قرار

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) مبینہ تجربہ کیلئے سرکاری پرائمری سکول کے 20 طالب علموں کے جسم سے مبینہ کیمیکل زدہ پاپڑ کھلا کر خون نکالنے کے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں سکول ہیڈماسٹر اور ایک ٹیچر کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق گوجرہ کے نواحی گاﺅں 334 ج ب تحصیلدار والا کے سرکاری پرائمری سکول کے 20 طالب علموں کو مبینہ طور پر کیمیکل زدہ پاپڑ کھلا کر ان کے جسم سے خون نکالا گیا۔ اخباری ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مذکورہ سکول کے ہیڈماسٹر حبیب الرحمن اور ٹیچر تصدق الطاف انکوائری میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ایک پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر کی تحقیق کیلئے کیمیکل زدہ پاپڑ کھلا کر اوربیرون شہر لے جاکر بچوں کا خون نکالنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بچوں کو کھلائے گئے پاپڑوں کے نمونہ جات فرانزک لیبارٹری لاہور بھی بھجوائے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا تاحال باقی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ٹوبہ ٹیک سنگھ -