سابق گورنر سٹیٹ بینک کے استعفے سے قبل مشیر خزانہ سے رابطے کا انکشاف

سابق گورنر سٹیٹ بینک کے استعفے سے قبل مشیر خزانہ سے رابطے کا انکشاف
سابق گورنر سٹیٹ بینک کے استعفے سے قبل مشیر خزانہ سے رابطے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک کے عہدے سے مستعفی ہونے والے طارق باجوہ کے استعفیٰ کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق طارق باجوہ کے قریبی دوست کے مطابق طارق باجوہ کو کل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹیلی فون کرکے وزیراعظم کا پیغام پہنچایا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے طارق باجوہ کو وزیراعظم سے ان کی کسی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بار وزیراعظم سے کہا تھا کہ آپ جب کہیں استعفیٰ دے دوں گا۔ اب وزیراعظم کی خواہش ہے کہ آپ استعفیٰ دے دیں۔

حفیظ شیخ کا طارق باجوہ سے فون پر مکالمہ استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں میں وزیراعظم سے مل لیتا ہوں، طارق باجوہ کا مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو جواب، اس دوران وزیراعظم عمران کان لاہور چلے گئے۔ طارق باجوہ کی ملاقات نہ ہوسکی اور طارق باجوہ نے ملاقات کیلئے وزیراعظم کی اسلام آباد آمد کا انتظار کئے بغیر وزیراعظم کا پیغام ملنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو منظو رکرلیا گیا۔