پٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کی قوم کورمضان کی سلامی ہے،ن لیگ

پٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کی قوم کورمضان کی سلامی ہے،ن لیگ
پٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کی قوم کورمضان کی سلامی ہے،ن لیگ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا ،مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کی قوم کورمضان کی سلامی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں بننے والی حکومت ہرروزمہنگائی کے تحفے دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ بادشاہ سلامت نے کل ن لیگ کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور