پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کتنے بجے شروع ہو گا اور ممکنہ ٹیم کیا ہو گی ؟ جانئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کتنے بجے شروع ہو گا اور ممکنہ ...
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کتنے بجے شروع ہو گا اور ممکنہ ٹیم کیا ہو گی ؟ جانئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوینٹی میچ آج شام ساڑھے چھے بجے شر وع ہو گا جس کیلئے قومی ٹیم نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سیریز سے قبل انگلینڈ میں پریکٹس میچز بھی کھیلے اور تینوں میں کامیابی سمیٹی تاہم آج پاکستان کی ٹیم کا اصل امتحان شروع ہونے جارہاہے تاہم کپتان سرفراز احمد نے لیسٹر شائر کیخلاف میچ کھیلنے والی ٹیم کو بھی برقرار رکھنے کا عندیہ دیاہے اور بطور 12ویں کھلاڑی محمد عامر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

اگر محمد عامر کو میچ کھلانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو پھر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی میں سے ایک کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے ۔لیسٹر شائر کے خلاف پلیئنگ الیون میں فخرزمان، بابراعظم،امام الحق، حارث سہیل،آصف علی، سرفراز احمد، عمادوسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل تھے تاہم پاکستان کو تجربہ کار آل راو¿نڈر شعیب ملک کی کمی محسوس ہوگی۔

مزید : کھیل