وزیراعظم کی شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقات،کشیدگی دور کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقات،کشیدگی دور ...
وزیراعظم کی شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقات،کشیدگی دور کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقات کی اور دونوں رہنماﺅں کو کشیدگی دور کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماﺅں شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقات کی اور دونوں رہنماﺅں کو کشیدگی دور کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پارٹی رہنماﺅں سے2روز قبل اسلام آبادمیں ملاقات ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دونوں رہنماو¿ں سے صوبائی کابینہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی،ملاقات میں وفاق،پنجاب اورخیبرپختونخواکے حکومتی معاملات بھی زیربحث آئے،ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے بعدخیبرپختونخواکابینہ میں بھی تبدیلوں کاامکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -