پٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزیداضافہ ہوتا،شاہ محمود قریشی

پٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزیداضافہ ہوتا،شاہ محمود قریشی
پٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزیداضافہ ہوتا،شاہ محمود قریشی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزیداضافہ ہوتا، آئی ایم ایف کاطعنہ وہ دے رہے ہیں جوخود سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس گئے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی بھی اپنے ادوارمیں آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہرجماعت کواپنے عہدوں میں ردوبدل کاحق حاصل ہے، (ن) لیگ نے پارٹی عہدوں میں ردوبدل کیاہے لیکن کچھ قانون اورقاعدہ ہوتاہے،حیرت ہے کہ مریم نوازپارٹی کی نائب صدرمقرر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی واپسی سے متعلق ن لیگ کی قیادت ہی بتا سکتی ے،پاکستان پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مطمئن نہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو نئے بلدیاتی بل پر کوئی اعتراض نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -