60 گھنٹوں تک پاکستان کی حراست میں رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

60 گھنٹوں تک پاکستان کی حراست میں رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک اور ...
60 گھنٹوں تک پاکستان کی حراست میں رہنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ ماہ اپریل میں بھارتی فضائیہ نے شکست خوردہ پائلٹ ابھی نندن کو سیکیورٹی خطرات کا کہہ کر پاکستان کے ساتھ مغرب میں ملحقہ بارڈر پر کسی اور ایئر بیس پر تعینات کر دیاہے جبکہ اس سے قبل وہ سری نگر ایئر بیس پر تعینات تھے تاہم اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے ساتھ انہیں ہیرو قرار دیتے ہوئے سیلفیاں اور ویڈیوز بنا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیو سے اندازہ ہوتاہے کہ وہ ابھی بھی چھٹیوں کے بعد واپس ایئر بیس پہنچنے ہیں اور ان کے آنے پر دیگر سٹاف ان کے ساتھ ملاقات کر رہاہے اور تصاویر بنوا رہاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں بھارتی پائلٹ اپنے ساتھیوں سے کہہ رہے ہیں کہ یہ تصاویر ان کی فیملیز کیلئے ہیں جنہوں نے میری حفاظت سے واپسی کیلئے دعائیں کی ہیں ۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم بعدازاں عمران خان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اورامن کے قیام کیلئے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اگلے روز ابھی نندن کو واہگہ بارڈر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جہاں ان کو ہیرو قرار دینے والا کو بھی استقبال کیلئے نہیں آیا ۔دوسری جانب شکست خوردہ پائلٹ کو بھارت نے اعزاز سے بھی نوازنے کا اعلان کر دیاہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : بین الاقوامی