یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا،فواد چودھری

یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا،فواد چودھری
یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ تمام بڑے علما تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور علماجناح صاحب کو کافراعظم کہتے تھے ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اورٹیکنالوجی ہی قوم کوآگے لے جا سکتی ہے ۔