نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقلی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اہم ہدایت جاری کردی گئی

نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقلی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اہم ہدایت ...
نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقلی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو اہم ہدایت جاری کردی گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے پر واپس کوٹ لکھپت جیت میں منتقلی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو پر امن اور منظم رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو منگل کو فیروز پورروڈ پر اکٹھے ہونے کی کال دی گئی ہے ،اس موقع پر کارکنوں کو قانون کی مکمل پاسداری کرنے اور قافلوں کی شکل میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے اراکین اسمبلی بھی پہنچیں گے ۔کارکن شام ساڑھے 7بجے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں گے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی جو کہ کل ختم ہو رہی ہے ۔

مزید : قومی