احسن اقبال نے تحریک انصاف کے مستقبل کی پیش گوئی کردی

احسن اقبال نے تحریک انصاف کے مستقبل کی پیش گوئی کردی
احسن اقبال نے تحریک انصاف کے مستقبل کی پیش گوئی کردی

  

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا حل ق لیگ سے بھی بدتر ہوگا ، عمران کا پروگرام غریب مکاﺅ ہے ۔

جیونیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ سونامی نے عام آدمی کی زندگی ختم کردی ہے ،تحریک انصا ف کی حکومت نے غریب کے چولہے بجھا دیئے ہیں، عمران خان تو محل میں رہتے ہیں اور ان کی اے ٹی ایمز خرچے چلاتے ہیں لیکن غریب نے تو محنت کر کے بچوں کی روٹی کا بندوبست کرنا ہے، عمران خان غربت نہیں غریب ختم کر رہے ہیں، یہ غریب مکاو پروگرام ہے، مسلم لیگ ن اس کے آگے بند باندھے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان ارب پتی لوگوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں جنہوں نے ان کے الیکشن پر پیسہ لگایا، اگلے الیکشن میں غریب کی آہ ان کی ضمانتیں ضبط کروائے گی۔فردوس عاشق اعوان کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے یہ پہلے زرداری کا دفاع کرتی تھیں، اب عمران خان کا کر رہی ہیں، مریم نواز کے خلاف کوئی نہیں ہے، ان میں پارٹی عہدیدار بننے کی صلاحیت موجود ہے ۔

مزید :

قومی -