شاہدآفرید ی نے اپنےمعذورپرستار کو بڑا تحفہ دیدیا ، سب بڑا مداح ہونے کا دعویٰ

شاہدآفرید ی نے اپنےمعذورپرستار کو بڑا تحفہ دیدیا ، سب بڑا مداح ہونے کا دعویٰ
شاہدآفرید ی نے اپنےمعذورپرستار کو بڑا تحفہ دیدیا ، سب بڑا مداح ہونے کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ میری پیدائش 1977 کی ہے، کتاب میں میری عمر 1975 تحریر ہے لیکن میں 1977 میں پیدا ہوا، کتاب کی ای کاپی میں دی گئی عمر درست ہے ، وہ کام کررہا ہوں جو سیاستدانوں کے کرنے کے ہیں، معذور پرستار کو کتاب پیش کردی، سب سے بڑا مداح ہونے کادعویٰ کردیا۔

جیونیوز کے مطابق اپنی سوانح عمری ”گیم چینجر‘ ‘کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے پرستاروں نے ہر مشکل اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا، کتاب کے ذریعے اپنی زندگی کا سفر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا تھا۔ 2015 میں کرکٹ ختم ہوئی تو صرف پرستاروں کے لئے کتاب لکھنے کا سوچا، اپنے مداحوں کو اصل عمر بتانا مقصد تھا، چاہے میرا ریکارڈ کیوں نہ چلا جائے۔اس موقع پر شاہدفریدی نے اپنے پرستار محمد عمر کو کتاب کا تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد عمر معذور ہونے کے باوجود میرے سب سے بڑے مداح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام سنیئرز کی عزت کرتا ہوں، اگر کسی کے بارے میں منفی بات کی ہے تو اس کے بارے میں مثبت حقائق بھی بیان کئے ہیں، سابق کپتان وقار یونس سے میرا کوئی ذاتی مسلہ نہیں رہا، اختلافات تو بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں۔ خود کو کتاب کی ورلڈ الیون میں شامل نہیں کرنا چاہتا تھا، میں اب وہ کام کررہا ہوں جو سیاست دانوں کو کرنے چاہئے ۔

مزید : کھیل