ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔قومی کرکٹ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں نے نقصان پر 173رنز بنا سکی جسے انگلینڈ نے 3وکٹو ں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور فخر زمان صرف 7سکور بنا کر آوٹ وہ گئے جبکہ امام الحق بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور 7سکور بنا کر ہی پویلین لو ٹ گئے ۔اس کے بعد بابر اعظم اور حار ث سہیل نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور میں اضافہ کیا ،بابر اعظم 65جبکہ حارث سہیل 50رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔حارث سہیل تین رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔فہیم اشرف 16رنز بنا کر آو ٹ ہوئے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے 173رنز کے جواب میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔جیمز وینس 36،بین ڈکٹ 9،جو روٹ 47رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان این مورگن 57جبکہ ڈینلے 20سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 15 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں انگلینڈ نے 10بار کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف 4 بار جیتنے میں کامیاب ہوا۔اسی طرح دونوں ٹیمیں انگلینڈ کے میدانوں میں 6بار ٹی ٹوینٹی مقابلوں میں آمنے سامنے آئیں۔ جس میں انگلینڈ نے 4اور پاکستان نے 2 میچز اپنے نام کیے جبکہ کارڈف میں پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں 3بارمد مقابل آئیں اور تینوں میں ہی انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل /T20