وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت ، معاشی استحکام کیلئے فریقین کا موقف سمجھنے کا مشورہ

وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت ، معاشی استحکام ...
وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت ، معاشی استحکام کیلئے فریقین کا موقف سمجھنے کا مشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کوافغان صدر اشرف غنی کا فون ، وزیر اعظم نے افغان صدر کودورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی نے فون رابطہ کیاہے ، اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان افغان عمل پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان صدر پاکستان آئیں تاکہ مل بیٹھ کر تفصیلی بات چیت کی جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں معاشی استحکام کیلئے ایک دوسرے کے موقف کا سمجھا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کواپنا برادر ملک سمجھتاہے ، طویل تنازعہ نے افغانستان کو غیر مستحکم کیاہے ، افغان تنازع کے پر امن حل افغانیوں کے ذریعے ہونا چاہئے ، پاکستان میں تنازع سے کئی دہائیوں سے پاکستان بھی متاثر ہواہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -