ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچہ اور خاتون شہید ، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون اور بچہ شہید ہوگئے ، ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا ۔
آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے نسرین بی بی خاتون اور 12سالہ محمد زاہد شہید ہوگئے جبکہ دوسری خاتون سونیا بی بی شدید زخمی ہوئیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج نے تتہ پانی اور کوٹ کٹیرا سیکٹر میں فائرنگ کی ، جواب میں پاک فوج نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ، ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔