رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع، فرزندان اسلام کو مبارک ساعت کا انتظار

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع، فرزندان ...
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع، فرزندان اسلام کو مبارک ساعت کا انتظار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں شروع ہوگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں شروع ہوگیاہے ، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے منعقد ہ اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کررہے ہیں۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہورہے ہیں،ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان باقاعدہ اعلان کریں گے ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کی شام ہو گی، اس لئے چاند نظر آنے کے لئے مطلوبہ عمر پوری نہیں ہوگی جس کی وجہ سے آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں جبکہ کل رمضان کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہوں گے، پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب ، خلیجی ریاستوں، امریکہ اور آسٹریلیا میں فرزندان اسلام پہلا روزہ کل رکھیں گے ۔

مزید :

قومی -