”یہاں ستر سال بابانور الدین نے چلا کا ٹا تھا “القادر یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم کا روحانیت پر خطاب

”یہاں ستر سال بابانور الدین نے چلا کا ٹا تھا “القادر یونیورسٹی کی سنگ بنیاد ...
”یہاں ستر سال بابانور الدین نے چلا کا ٹا تھا “القادر یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم کا روحانیت پر خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے بتا یا ہے کہ سوہاوہ کو ترقی کا پہا ڑ بھی کہا جاتا ہے ،یہاں ستر سال پہلے بابا نور الدین نے چلا کا ٹا تھا جو کہ بہت بڑے روحانی بزرگ تھے ۔القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ القادریہ یونیورسٹی روحانیت کے سپہ سالار عبد القادری جیلانی کے نام پر رکھی گئی ہے ۔عبد القادری جیلانی پر اللہ نے بڑے کرم کیے تھے ،انہوں نے پہلی مرتبہ سائنس ،روحانیت اور اسلام کا تعلق جوڑا تھا۔عمران خان نے کہا کہ یہ بات بہت کم لوگوں کو پتہ ہے ،عبد القادر جیلانی نے سائنس اور روحانیت پر تحقیقات شروع کرائی تھیں اور انہوں نے انسانوں کو بتا یا تھا کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے ۔وزیراظعم نے کہا جب انسان میں یہ ایمان آجاتا ہے تو انسان کو خوف سے آزاد کر دیتا ہے ،انسان کو ادھر پہنچا دیتا ہے کہ جہاں اسے کچھ نا ممکن نہیں لگتا ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے صوفی آئے ،داتا گنج بخش بابا فرید ،بلے شاہ ،میا میر اورنظام الدین اولیا نے اسلام کے پیغام کے ساتھ لوگوں کے دل جیتے لیکن ان بزرگان دین پر کوئی ریسرچ نہیں ۔القادر یونیورسٹی میں ان بزرگوں پر ریسرچ ہو گی ۔

مزید :

قومی -