بلدیاتی ادارے تحلیل اور نیا ایکٹ نافذ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ایڈ منسٹریٹر مقرر

بلدیاتی ادارے تحلیل اور نیا ایکٹ نافذ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری،کمشنرز اور ...
بلدیاتی ادارے تحلیل اور نیا ایکٹ نافذ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ایڈ منسٹریٹر مقرر

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے بلدیاتی ادارے تحلیل اور نیا ایکٹ نافذ کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 سیکرٹری بلدیات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن لاہور ڈاکٹر محمدمجتبیٰ پراچہ کو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورمقرر کر دیا اور انہوں نے اپنے فرائض منصبی کاچارج سنبھال لیا ہے۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنرز کوتمام میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر، ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنرز کو تمام ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کومتعلقہ یونین کونسلز کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 

محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ2019 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سے فارغ ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا تھا اور منظورکردہ بل گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا دیا گیا تھا، بلدیاتی ایکٹ پر گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد سیکرٹری بلدیات پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد مقامی حکومتیں تحلیل اور صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سےفارغ ہوگئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ سیکشن 120 کے تحت نئے بلدیاتی انتخابات ایک سال میں ہوں گے اور اس وقت تک ایڈمنسٹریٹرز کام کریں گے، پنجاب کے27 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور 9 ڈویژنوں میں کمشنرز بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہو گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور