مفتی منیب الرحمان وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کیخلاف میدان میں آگئے

مفتی منیب الرحمان وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کیخلاف میدان میں آگئے
مفتی منیب الرحمان وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کیخلاف میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری پاکستان کی تاریخ کومسخ نہ کریں ، وزیر اعظم عمران خان وزراءکو ہدایت کریں کے وہ تاریخ کومسخ نہ کریں، فواد چودھری نظام سے لاعلم ہیں ، دینی معاملات پر باتوں میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

جیونیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد چودھری چاہیں تو ان کوسوسال کا کلینڈر بھی بنادیں گے ، وہ جلسہ بھی کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو پتہ ہوناچاہئے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوتاہے ۔ فواد چودھری نظام سے لاعلم ہیں، دینی معاملات میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلے آسمان میں چاند نظر نہ آتا ہو۔فواد چودھری کا علماءاورکچھ لوگوں پر کمیٹی بنانے کا اعلان غلط ہے ، علما تحریک پاکستان میںپیش پیش رہے ہیں، فواد چودھری فرض منصبی ادا کریں ، تاریخ مسخ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں علماءکی جدجہد مسخ نہ کی جائے ، ہم نے ایک بار بھی غلط رویت نہیں دی ، پورے پاکستان میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -