وزیر خارجہ نے سند ھ میں حکومت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
جہانیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا فلسفہ گاﺅں گاﺅں پھیل چکا ، سندھ میں بھی آئندہ تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔
دنیا نیوز کے مطابق جہانیا ں میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا فلسفہ گاﺅں گاﺅں پھیل چکاہے ، سندھ میں بھی آئندہ تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ، ملک کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی سیاست ایک نیا رخ لے رہی ہے ، کے پی میں عوام نے تحریک انصاف کو دوسری مرتبہ موقع دیاہے ، کہتے تھے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت رہے گی ، چالیس سال تک حکومتیں کرنے والے تحریک انصاف پر تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان سمجھدار ہے ، کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گا ،حکومت سنبھالتے ہوئے تاریخی تجارتی خسارہ تھا ۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی ادارے اور معیشت تباہ کردی ، تحریک انصاف پانچ سال بعد عوام کی عدالت میں جائیگی ۔