مریم نواز نے عوام اور نواز شریف کے درمیان تعلق کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

مریم نواز نے عوام اور نواز شریف کے درمیان تعلق کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ ...
مریم نواز نے عوام اور نواز شریف کے درمیان تعلق کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز نے کہاہے کہ ہر آنیوالے دن کے ساتھ عوام کی نواز شریف سے محبت مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عوام کی نواز شریف سے اور نواز شریف کی عوام سے محبت کی ایک لازوال داستان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر آنیوالے دن میں یہ محبت مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئی دنوں سے خاموشی کے بعد نوازشریف، عوام اور مسلم لیگ ن کے حوالے سے ٹوئٹ کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے البتہ اس میں پہلے کی طرح شدت نہیں پائی جاتی ۔

مزید : قومی