جہانگیر ترین کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایم پی ایز کے انٹرویوز کی خبر پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے حقائق بیان کردیئے

جہانگیر ترین کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایم پی ایز کے انٹرویوز کی ...
جہانگیر ترین کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایم پی ایز کے انٹرویوز کی خبر پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے حقائق بیان کردیئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے جہانگیر ترین کی جانب سے ایم پی ایز کے انٹرویوز نہیں کئے گئے ، کسی کو بھی ہٹانا وزیر اعظم عمران خان کا استحقاق ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز کے انٹریوز اس حوالے سے نہیں ہوئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیا جارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنا عمران خان کی صوابدید پر ہے ، کسی کو بھی ہٹانے سے کوئی بات نہیں ہوگی ، یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے ، وہ پارٹی چیئر مین بھی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یا فوادچودھری کوئی بات کریں تو اس کا سٹیٹس کوئی اور ہے اور اگر وزیر اعظم بات کریں تو اس کا سٹیٹس کو اور ہے ۔جہانگیر ترین اور ایم پی ایز کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہونا کوئی اور بات ہے جبکہ اس سے کوئی سٹوری تخلیق کرنا کوئی اور بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی پوزیشن کیلئے کسی قسم کے انٹرویوز نہیں لے گئے ۔

مزید : قومی