”اس بات نے آمریت کی یاد تازہ کردی “بلاول بھٹو پارٹی ورکرز کے حق میں بول پڑے

”اس بات نے آمریت کی یاد تازہ کردی “بلاول بھٹو پارٹی ورکرز کے حق میں بول پڑے
”اس بات نے آمریت کی یاد تازہ کردی “بلاول بھٹو پارٹی ورکرز کے حق میں بول پڑے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں پر احتجا ج کرنے والوں پر مقدمات نے آمریت کی یاد تازہ کر دی ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی ورکرز پر مقدمات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکمران عوامی احتجاج دبانے کے لیے تشدد پر اتر آئے ہیں، وزیر اعظم نے عوام سے پر امن احتجاج کا جمہوری حق بھی چھین لیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ملتان، لودھراں، ڈی جی خان اور بہاولپور میں پی پی کارکنوں پر بنائے جانے والے مقدمات واپس لیے جائیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے لودھراں کے مرحوم جیالے عاشق کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔

مزید : قومی