وزیر اعظم کے روحانیت کو باربار ”رحونیت“کہنے پر مریم نواز بھی میدان میں اتر پڑیں

وزیر اعظم کے روحانیت کو باربار ”رحونیت“کہنے پر مریم نواز بھی میدان میں اتر ...
وزیر اعظم کے روحانیت کو باربار ”رحونیت“کہنے پر مریم نواز بھی میدان میں اتر پڑیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ پرچی پڑھنے کے طعنے دینے والانہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا اور نہ لکھی ہوئے پرچی پڑھ سکتا ہے ،سیانے کہتے ہیں نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

جی این این نیوز کے مطابق اپنے ٹوئٹس میں مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے القادریہ یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر بار بار روحانیت کو ”رحونیت“ کہنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی پڑھنے کے طعنے دینے والانہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا اور نہ لکھی ہوئے پرچی پڑھ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قدرت بھی کیسے بدلے چکاتی ہے ،سیانے کہتے ہیں نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ، یہ پرچی کے بغیر پڑھے توبھی تماشہ بنتاہے اورپرچی کے بغیر بولے تو اس سے بڑا تماشہ بنتاہے ۔

گورنر سٹیٹ بینک کے تقرر کے حوالے سے حکومت پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اب حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرے گی بلکہ آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا ۔ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے بلکہ آئی ایم ایف کو یہاں بلا کر پاکستان اس کے حوالے کریں گے ۔

مزید : قومی