”مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے کیا ؟“سلیم صافی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے ایسا جواب دے دیا کہ شریف برداران بھی حیران رہ جائیں گے

”مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے کیا ؟“سلیم صافی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے ایسا ...
”مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے کیا ؟“سلیم صافی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے ایسا جواب دے دیا کہ شریف برداران بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ پاکستان کے عوام کاہے ، ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ملک آئین اورقانون کے مطابق چلنا چاہئے ، اس بیانیے کو وزیر اعظم عمران خان کو بھی اختیار کرنا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی کے سوال پر کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے کیا تو جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا مسلم لیگ ن کا بیانیہ پاکستان کے عوام کاہے ، ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ملک آئین اورقانون کے مطابق چلنا چاہئے ، اس بیانیے کو وزیر اعظم عمران خان کو بھی اختیار کرنا چاہئے ۔
ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے طریقے میں کوئی فرق نہیں ہے ، شہباز شریف کا ایک مزاج ہے ، وہ اپنے طریقے سے با ت کرتے ہیں لیکن نوازشریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -