ماسکو ائیر پور ٹ پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ ، ایک مسافر ہلاک ،4زخمی ہوگئے

ماسکو ائیر پور ٹ پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ ، ایک مسافر ہلاک ،4زخمی ہوگئے
ماسکو ائیر پور ٹ پر مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ ، ایک مسافر ہلاک ،4زخمی ہوگئے

  


ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں ماسکو ائیر پورٹ پرمسافر طیارے کی کریش لینڈنگ ، ایک مسافر ہلاک چارزخمی ہوگئے ، جہاز میں 78مسافر سوار تھے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کریشن روسی مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی ، مسافروںنے ایمر جنسی سلائیڈنگز کے ذریعے طیارے سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔کریش لینڈنگ کے دوران ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ، طیارے میں 78مسافر سوار تھے ، طیارہ ماسکو سے روس کے شہر مرمینسک جارہا تھا کہ طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ دیربعد ہی عملے نے طیارے میں گڑ بڑ کا سگنل دیدیاجس پر طیارے کو واپس ماسکو ایئرپورٹ پر کریشن لینڈنگ کرنا پڑی۔

مزید : بین الاقوامی