”رضا ربانی صاحب ہمیشہ دیر سے بولتے ہیں“، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے جعلی اکاﺅنٹس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر پر سوال اٹھا دیا

”رضا ربانی صاحب ہمیشہ دیر سے بولتے ہیں“، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے جعلی ...
”رضا ربانی صاحب ہمیشہ دیر سے بولتے ہیں“، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے جعلی اکاﺅنٹس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر پر سوال اٹھا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ رضا ربانی صاحب ہمیشہ دیر سے بولتے ہیں، جعلی اکاﺅنٹس کے بارے میں فی الحال خاموش ہیں۔

جیونیوز کے مطابق فردو س عاشق اعوان نے سینیٹر رضا ربانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رضاربانی صاحب ہمیشہ دیر سے بولتے ہیں، رضا ربانی صاحب اس وقت بولتے جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے کھڑی تھی۔

انہوں نے کہا جب آپ آئی ایم ایف کے پاس جائیں تواچھی بات لیکن ہم جائیں تو ایسٹ انڈیاکمپنی بن جاتے ہیں ، آئی ایم ایف کے پاس سابقہ حکومتیں بھی گئیں لیکن اب ان کواعتراض کیوں ہورہاہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جعلی اکاﺅنٹس کے بارے میں فی الحال خاموش ہیں۔

مزید :

قومی -