تاجروں نے 15رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

تاجروں نے 15رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا
تاجروں نے 15رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے ایک بارپھر کاروبار کھولنے کی تاریخ دے دی۔سپریم کونسل آف ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک سے کاروبار کھول دیں گے اور ساری تنظیموں کے اتفاق سے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ناصرشاہ نے فون پر 3 دن میں طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کاروبار کھولنے کی بات کی ہے۔قبل ازیں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سندھ حکومت عید شاپنگ کیلئے 15 رمضان کے بعد لاک ڈاون مزید نرم کرے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -