ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل،  سیارہ مریخ،  21  مارچ  سے  20  اپریل

آپ کی ایک پریشانی تو کم ہو گی مگر جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے اس کے لئے انتظا کرنا پڑے گا۔ آج کا دن صرف روز گار پر توجہ کا ہو سکتا ہے۔ 

برج ثور،  سیارہ زہرہ،  21  اپریل  سے  20  مئی

جس کسی پر اعتبار کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے آپ فوری طور پر اپنا ارادہ بدلیں اور اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لیں اپنی غلطی نظر آ جائے گی اصلاح کریں۔

 برج جوزہ،  سیارہ عطارد،  21  مئی  سے  20  جون

آپ آہستہ آہستہ پریشانی سے باہر نکلتے چلے آ رہے ہیں اب صبر سے چلنا ہوگا جہاں پر برے دن گزرے ہیں وہاں دن بدن بہتری کی خبریں مشکلات آسان کر رہی ہیں۔

 برج سرطان،  سیارہ چاند،  21  جون  سے  20  جولائی

آپ کی اپنی گھریلو پریشانی اب کم ہو گیا ور جس بھی طرف سے خطرات محسوس کر رہے تھے وہ تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ آج کا دن چھوٹی رقم کے حصول کا بھی تو ہے۔

 برج اسد،  سیارہ شمس،  21  جولائی  سے  21  اگست

جو لوگ بے روز گار ہو گئے تھے اور کسی سے بھی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا تھا اب وہ آج شام سے ہی قدرے بہتری کی جانب سفر کرنا شروع کر دیں گے۔

 برج سنبلہ،  سیارہ عطارد،  22  اگست  سے  22  ستمبر

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے پوری ایمانداری سے اس پر نظر رکھیں۔ آپ کو اس میں سے بہت کچھ ملے گا اور ایمان کو بھی مضبوط رکھیں۔

 برج میزان،  سیارہ زہرہ،  23  ستمبر  سے  22  اکتوبر

انجان لوگوں سے دور رہیں اور دل کی بات کسی پر عیاں مت ہونے دیں۔ اس وقت مالی طور پر مشکل تو ہے۔ مگر چند دنوں کی بات ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

برج عقرب،  سیارہ مریخ،  23  اکتوبر  سے  22  نومبر

جن لوگوں نے تنگ کر رکھا ہے وہ اب خود بخود بھاگ جائیں گے آج مشتری جو ستاروں کا بادشاہ ہے زائچے میں آ رہا ہے۔ اس سے بحکم اللہ حالات بہتر ہو نگے۔

برج قوس،  سیارہ مشتری،  23  نومبر  سے  20  دسمبر

اس وقت ملای طور پر جو پریشانی ہے اس کا کوئی سلسلہ بننے جا رہا ہے آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ بس دعا کریں اور نیت کو صاف ضرور رکھیں۔

برج جدی،  سیارہ زحل،  21  دسمبر  سے  19  جنوری

ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے آپ کو اب اولاد کے حوالے سے بھی سوچنا ہوگا اور اپنے سابقہ تمام معاملات کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا توبہ کی اشد ضرورت ہے۔

برج دلو،  سیارہ زحل،  20  جنوری  سے  18  فروری

برداشت تو بہت کیا ہے آپ نے اب بس ہو گئی ہے اس وقت انعام ملنے کا وقت بھی تو آ گیا ہے۔ بس دعا تیز کر دیں اور بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں۔

  

برج حوت،  سیارہ مشتری،  19  فروری  سے  20  مارچ

 مشکل کیسی بھی کیوں نہ ہو آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اللہ نے چاہا تو اب معاملات آپ کے حق میں ہوں گے۔ جن افراد نے قرض لے رکھا تھا ان کے لئے خوشخبری ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -